اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم نے شہداء کے راستے پر گامزن رہنے کے عزام کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کی جہاد اسلامی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم شہداء ، استقامت اور پائداری کے راستے پر گامزن رہیں گے۔ اور بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لئے آخری دم تک لڑیں گے۔ جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کا وعدہ سچا ہے اور فلسطینیوں کی فتح کا وقت قریب پہنچ گیا ہے۔
.......
/169